25 جنوری، 2025، 9:04 AM

قیدیوں کا تبادلہ، دوسرے مرحلے میں کتنے صہیونی اور فلسطینی قیدی آزاد ہوں گے؟

قیدیوں کا تبادلہ، دوسرے مرحلے میں کتنے صہیونی اور فلسطینی قیدی آزاد ہوں گے؟

حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت آج قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ انجام پائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس اور صہیونی حکومت کے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت آج ہفتے کے دن فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔

حماس نے حال ہی میں ان صیہونی خواتین کے اسیران کے نام پیش کیے ہیں جنہیں دوسرے مرحلے میں آزاد کیا جائے گا۔

فلسطینی مقاومتی تنظیم کے مطابق اس مرحلے میں 4 صیہونی فوجی خواتین آزاد کی جائیں گی۔

اس کے بدلے تل ابیب 180 فلسطینی اسیران کو آزاد کرے گا، جن میں 90 ایسے اسیران شامل ہیں جنہیں عمر بھر کی قید کی سزا دی گئی ہے۔

دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی کابینہ نے گذشتہ چند گھنٹوں میں ان فلسطینی قیدیوں کے ناموں میں تبدیلی کی ہے جنہیں ہفتے کے دن آزاد کیا جانا ہے۔

News ID 1929826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha